• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 40727

    عنوان: حصّے کی قربانی پر نام لینا

    سوال: میں عید الاضحی پہ قربانی حصّے کی کرتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ جانور ذبح ہوتے وقت میرا نام بھی لیا جاتا تو ایسا کرنا کیسا ہے؟میں نے دیکھا ہے کہ قربانی کے وقت جن جن کے حصّے ہوتے ہیں ان سب کے نام لئے جاتے ہیں تو کیا یہ بہتر ہے؟

    جواب نمبر: 40727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1654-1273/B=9/1433 قربانی کے لیے اگر بڑا جانور ہے اور اس میں بہت سے شرکاء ہیں تو جانور ذبح کرنے کے بعد ذابح جہاں یہ دعا پڑھتا ہے اللہم تقبلہ مني اس کے بعد ومن فلان ومن فلانٍ بھی کہہ لینا بہت رہے۔ یعنی ان سب شرکاء کا نام بھی لینا چاہیے لیکن اکر کسی نے سب شرکاء کا نام نہیں لیا اوردل میں ان کی طرف سے نیت کرلی جب بھی کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند