• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 40437

    عنوان: کیا قرض لیکر عقیقہ کر سکتے ہیں ؟

    سوال: کیا قرض لیکر عقیقہ کر سکتے ہیں ؟میرا پیسہ کسی اور کے پاس محفوظ ہے مگر وہ ابھی دینے میں معذور ہے۔

    جواب نمبر: 40437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1276-963/D=9/1433 عقیقہ کرنا مستحب ہے، کوئی فرض واجب درجہ کا عمل نہیں کہ اس کے لیے قرض لینا ضروری ہو، اسی طرح فی الفور بھی ضروری نہیں بلکہ تاخیر سے بھی کیا جاسکتا ہے، پس موخر کردیں تو بھی ٹھیک ہے۔ اور اگر قرض ملنے میں دشواری نہ ہو اور ادائیگی میں بھی پریشانی کا اندیشہ نہ ہو تو قرض لے کر بھی کرسکتے ہیں، جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند