• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 38667

    عنوان: میرا عقیقہ نہیں کیا گیا...

    سوال: میرا عقیقہ نہیں کیا گیا نیز میری والدہ کا عقیقہ بھی چھوٹ گیا ۔ اب تین دن پہلے میر ی ایک بیٹی ہوئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا مجھے پہلے اپنا اور والدہ کا عقیقہ کرنا ہوگا تب اپنی بیٹی کا عقیقہ کرسکتاہوں؟یا اس وقت میں بیٹی کا عقیقہ کرسکتاہوں اور پھر بعد میں اپنا اور والدہ کا عقیقہ کرلوں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 38667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 935-768/B=6/1433 آپ اپنی بیٹی کا عقیقہ کردیں، یہ پہلے اپنا اور اپنی والدہ کا عقیقہ کرنا ضروری نہیں، عقیقہ کرنا مستحب ہے اگر آپ کے باپ نے آپ کا عقیقہ نہیں کیا یا آپ کے نانا نے آپ کے والدہ کا عقیقہ نہیں کیا تو کوئی حرج نہیں۔ اگر اللہ نے آپ کو مال کی فراوانی عطا فرمائی ہے تو تین بکرے لے لیں ایک بیٹی کی طرف سے دوسرا اپنی والدہ کی طرف سے تیسرا اپنی طرف سے عقیقہ کرلیں، سب کا عقیقہ ایک ساتھ ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند