• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 37273

    عنوان: عقیقہ كے گوشت كا استعمال

    سوال: کیا ہم عقیقہ کا گوشت میلاد النبی کی دعوت میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ کیوں کہ ہم جس روز میلاد البنی کی دعوت کرنا چا ہتے ہیں ٹھیک اسی روزہمارے گھر کچھ عقیقہ کے بکرے کٹنے والے ہیں۔ یہاں پر ہر ایک کی رائے مختلف ہے ، کوئی کہتاہے کہ کرسکتے ہیں اور کوئی کہتاہے نہیں کرسکتے ہیں۔ براہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 478=478-3/1433 عید میلاد النبی ثابت نہیں ہے، اس موقع پر دعوت اور تقریب سے بھی بچنا چاہیے، عقیقہ کرنا ثابت ہے اور اس کا گوشت کچا اور پکا دونوں طرح تقسیم کرسکتے ہیں، پکاکر لوگوں کو کھلا بھی سکتے ہیں، لیکن مروّجہ میلاد النبی کے نام پر دعوت ٹھیک نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند