• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 35777

    عنوان: کیا قربانی کا جانور بغیر نام لئے ہوئے صرف فلاں نے کی نیت کے مطابق ذبح کرتاہوں کہہ کر ذبح کردیا تو کیا یہ قربانی اداہوجائے گی یا نہیں؟اگر نہیں ہوئی تو اس کی قضا کیاہے؟

    سوال: آپ سے ایک سوال کاجواب مطلوب ہے۔ زید ہر سال قربانی کا نظم منڈی میں کرتاہے ، زید کے پاس مختلف لوگ مثلا، عمر ، بکر وغیرہ قربانی کے حصے اکٹھا کرکے زید کے پاس نام جمع کرتے ہیں ۔عمر نے زید کو صرف یہ اطلاع دی کہ میرے پاس دس گائے ہیں ، لیکن نام جمع نہیں کیا۔ عید کے دن صبح زید کے پاس سے عمر کو اطلاع ملتی ہے کہ عمر ، آپ کے پانچ گائے کی قربانی ہوگئی۔ عمر گھبراگیا اور سوال کیا کہ میں نے تو ابھی تک قربانی کے نام ہی نہیں دیا تو آپ نے پانچ گائے کی قربانی کیسے کی؟ تو زید نے جواب دیا کہ عمر میں نے ذبح کرتے وقت ایسی نیت کرکے ذبح کیا ، نیت یہ ہے کہ ” میں عمر کے ناموں کے نیت کے مطابق ذبح کرتاہوں، بسم اللہ اکبر“، کہہ کر ذبح کردیا۔ اشکال یہ ہے کہ کیا قربانی کا جانور بغیر نام لئے ہوئے صرف فلاں نے کی نیت کے مطابق ذبح کرتاہوں کہہ کر ذبح کردیا تو کیا یہ قربانی اداہوجائے گی یا نہیں؟اگر نہیں ہوئی تو اس کی قضا کیاہے؟

    جواب نمبر: 35777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 71=75-1/1433 مذکورہ صورت میں قربانی ادا ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند