• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 35641

    عنوان: خصی جانور کا ہونا کوئی عیب ہے؟

    سوال: (۱) کیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے جس کی سینگیں نکالی ہوئی ہوں اور اس جگہ پر زخم بھی نہ ہو؟ (۲) جس جانور کی سینگ ٹوٹے ہوئے ہوں وہ قربانی کے لیے جائز ہے؟ (۳) خصی جانور کا ہونا کوئی عیب ہے؟

    جواب نمبر: 35641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2031=1637-1/1433 (۱ و۲) اکر جانور کے سینگ کا خول نکل گیا ہے لیکن اندر کا گودا صحیح وسالم ہے تو اس کی قربانی درست ہے، اور اگر گودا بھی ٹوٹ کر نکل گیا ہے تو اس کی قربانی جائز نہیں۔ (۳) جانور کا خصی ہونا عیب نہیں ہے۔ عیب اسے کہتے ہیں جس کی وجہ سے جانور کی قیمت کم ہوجائے اور خصی ہونے سے اس جانور کی قیمت بڑھ جاتی ہے، اس کا گوشت ملائم اور لذیذ ہوجاتا ہے اور جانور بھی فربہ ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند