• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 173629

    عنوان: مشین سے کٹے ہوئے گوشت کا حکم

    سوال: کیا یہ جو عربی کمپنی ہیں جہا مشین سے کٹا گوشت حرام ہوتا ہے یا ہلال ہوتا ہے ؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 173629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:40-2/N=2/1441

    اگر ان عربی کمپنیوں میں جانور شرعی طریقہ پر ذبح کیا جاتا ہے اور صرف گوشت کی بوٹیاں بہ ذریعہ مشین کاٹی جاتی ہیں جیسا کہ ہندوستان کی بہت سے کمپنیوں میں ہے تو ایسا گوشت حلال وجائز ہے۔ اور اگر ان کمپنیوں کا ذبیحہ غیر شرعی ہے تو اس کے حرام وناجائز ہونے میں کچھ شبہ نہیں۔ اور اگر آپ کو ذبیحہ کے شرعی یا غیر شرعی ہونے کا علم نہیں ہے تو آپ معتبر ذرائع سے ذبح کا طریقہ معلوم کرکے لکھیں، پھر اس کا حکم شرعی تحریر کیا جائے گا إن شاء اللّٰہ تعالی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند