• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 167710

    عنوان: قربانی كا جانور ذبح كرنے كی اجرت میں گوشت دینا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شروع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں قربانی کے موقع پر جن قصابوں کو گوشت بنانے کے لئے بلاتے ہیں تو وہ اپنی اجرت کے ساتھ اس شرط پر آتے ہیں کہ ان کو قربانی کا گوشت بھی دیا جائے یعنی جن جانوروں کو وہ ذبح کرکے گوشت بناتے ہیں اس گوشت میں سے کچھ حصہ وہ بھی لیتے ہیں اجرت کے ساتھ وہ گوشت کی ایک مقدار بھی لے لیتے ہیں کیا ایسی جگہوں پر جہاں یہ صورتحال ہوتی ہے قربانی کا حصہ خریدا جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 167710

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 559-446/B=05/1440

    صورت مذکورہ میں قصائی کے لئے یہ شرط لگانا بھی ناجائز ہے اور اپنی اجرت میں گوشت لینا بھی ناجائز ہے۔ اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کی قربانی صحیح رہے گی؛ البتہ گوشت قصائی کی اجرت میں دینا یہ ناجائز فعل ہوگا۔ اسے کہہ دینا چاہئے کہ ہم تمہیں علیحدہ سے اپنی طرف سے کھانے کے لئے گوشت دیدیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند