• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 165961

    عنوان: قربانی کا جانور گم ہونے کے بعد جب دوسرے جانور کی قربانی کردی گئی تو مل گیا تو اب کیا کیا جائے؟

    سوال: ہمارے سات ساتھی قربانی کرنے کیلے مل کر ایک گائے خریدی قربانی کے دن وہ گم ہوگئی فوراًیہ لوگ نیا دوسرا جانور خرید کر قربانی ادا کردیے پھر اسی شام میں گمشدہ جانور مل گیا اب اس جانور کو کیا کریں؟اگر صدقہ کرنا تو ذبح کرکے دینایا ویسا ہی دینا ہے ؟

    جواب نمبر: 165961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:279-72/N=2/1440

    صورت مسئولہ میں اگر سب شرکاء صاحب نصاب تھے، یعنی: ان پر قربانی واجب تھی تو وہ پہلا جانور باہمی رضامندی سے جو چاہیں، کریں، خواہ اس کی نفلی قربانی کردیں یا فروخت کردیں یا پال لیں؛ البتہ دوسری اور تیسری صورت میں اگر پہلے جانور کی قیمت دوسرے جانور سے زیادہ ہو تو ہر شریک اپنے حصے کی زائد قیمت کسی غریب کو دیدے۔

    ولو ضلت أو سرقت فشری أخری فظھرت فعلی الغني إحداھما وعلی الفقیر کلاھما، شمني (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الأضحیة، ۹: ۴۷۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”فعلی الغني إحداھما“: أي: علی التفصیل المار من أنہ لو ضحی بالأولی أجزأہ ولا یلزمہ شیٴ ولو قیمتھا أقل، وإن ضحی بالثانیة وقیمتھا أقل تصدق بالزائد، قال في البدائع: إلا إذا ضحی بالأولی أیضاً فتسقط الصدقة ؛ لأنہ أدی الأصل في وقتہ فیسقط الخلف (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند