• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 165679

    عنوان: قربانی میں صاحب قربانی کے ماں باپ میں سے کس کی نسبت ذکر کی جائے

    سوال: اگر زید کی طرف سے قربانی ہے تو زید کے ساتھ زید کے والد کا نام لینا ہے یا والدہ کا؟ نسب کس سے شمار کیا جاتاہے ؟ والد سے یا والدہ سے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 165679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 152-137/H=2/1440

    نسب کا تعلق باپ سے ہوتا ہے ماں سے نہیں ہوتا۔ صحت قربانی کے لئے والد کا نام لینا شرط نہیں والد کی طرف منسوب کئے بغیر بھی زید کی طرف سے قربانی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند