India

سوال # 164976

کیا رات میں قربانی کرنا بلا کراہت جائز ہے ؟ جبکہ روشنی کا اچھا انتظام بھی ہو؟

Published on: Sep 10, 2018

جواب # 164976

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1482-1223/D=12/1439



عام طور پر فقہاء نے رات میں ذبح کرنے کو مکروہ لکھا ہے اگر رات میں لائٹ وغیرہ کا انتظام ہو اور کسی غلطی کا اشتباہ نہ رہے تو کراہت مرتفع ہوجائے گی، پھر بھی کوئی ضرورت داعی نہ ہو تو دن میں کرنا بہتر ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات