India

سوال # 164929

ہم نے گھر پر ایک بکرہ پالا ہوا ہے جس کو ۶ مہینے پہلے ایک کتے نے کاٹا تھا ، اس کا گھریلو علاج کرایا گیا، اس کوکوئی بھی انجکشن (ریبیج )نہیں دیا گیا، جانور اب صحت مند ہے اور پہلے سے تندرست بھی ہو گیا ہے اورکوئی بھی ظاہری عیب نظر نہیں آرہا، برا ئے مہربانی واضح فرمائیں کہ اس کی قربانی جائز ہوگی یا نہیں؟

Published on: Sep 10, 2018

جواب # 164929

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1399-1069/B=12/1439



اس بکرے کی قربانی درست ہے لیکن اس بکرے کا گوشت کھانے سے احتیاط کرنی چاہیے، کیونکہ کتے نے جس کو کاٹ لیا ہو اس کے زہریلے اثرات پورے جسم میں اور ہرہر جزء میں سرایت کرجاتے ہیں، اس لیے اس کا گوشت نہ کھانا چاہیے، بلکہ اسے گڑھا کھود کر کہیں دفن کردینا چاہیے۔



اگر زہر کا اثر ختم ہوگیا ہے تو اس کا گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات