• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 163921

    عنوان: کیا عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: کیا عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کیا جاسکتا ہے؟ یہ کس درجہ کا عمل ہے؟ اگر نہیں کیا جاسکتا تو انجانے میں اگر کسی نے عقیقہ کے گوشت سے ولیمہ کردیا تو اس کا کفارہ کیا ہوگا؟ اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1197-871/sn=11/1439

    عقیقے کا گوشت دعوتِ ولیمہ میں شریک ہونے والوں کو کھلانا شرعاً درست ہے؛ لہٰذا اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو اس نے کچھ برا نہیں کیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند