• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 155547

    عنوان: کیا قربانی کی قضا ضروری ہے ؟

    سوال: کیا قربانی کی قضا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 155547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:96-89/D=3/1439

    اگر قربانی ذمہ میں واجب تھی اور بقرعید کے دنوں میں قربانی نہیں کرسکا تو ایک بکرا (بکری) خریدکر کسی غریب کو دیدے یہی اس کی قضا ہے، اگلے سال بقرعید کے دنوں میں قربانی کرنا قضا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند