• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 154484

    عنوان: قربانی کے جانور کو ذبح کرنے سے پہلے غسل دینا یعنی نہلانا کیسا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس سلسلے میں کہ قربانی کے جانور کو ذبح کرنے سے پہلے غسل دینا یعنی نہلانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 154484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1428-1308/B=1/1439

    قربانی سے پہلے قربانی کے جانور کو نہلانا اسے غسل دینا ثابت نہیں، کوئی نئی رسم ایجاد نہ کرنی چاہیے، غسل دیے بغیر اس کی قربانی کردینی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند