• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 154370

    عنوان: ایک دنبہ ہے جس کے گلے میں گذشتہ دومہینے پہلے کچھ انفیکشن کی وجہ سے گلٹی بن گئی ہے، علاج سے بہتری ہے كیا میں اس كی قربانی كرسكتا ہوں؟

    سوال: ایک دنبہ ہے جس کے گلے میں گذشتہ دومہینے پہلے کچھ انفیکشن کی وجہ سے گلٹی بن گئی ہے، ڈاکٹر سے علاج کریا تو بہتری ہے، درد نہیں ہے، ایک مفتی صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس کی سرجری نہ کروایا، اگر دردنہیں ہے تو قربانی ہوجائے گی ، لیکن میں آپ سے تسلی حاصل کرنا چاہتاہوں۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ کیا قربانی ہوجائے گی یا نہیں؟میرے پاس تصویر بھی ہے، اگر چاہئے تو آپ کو بھیج دوں؟

    جواب نمبر: 154370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1229-1016/D=12/1438

    اگر بظاہر کوئی تکلیف نہیں معلوم ہوتی تو بھی جانور کی خرید وفروخت کرنے والوں کو دکھلالیں اس کی وجہ سے اگر قیمت میں نمایاں کمی آرہی ہے تو پھر اس کی قربانی نہ کرانا بہتر ہے کیونکہ یہ عیب میں شمار ہوگا۔ اور اگر ایسا نہیں ہے تو قربانی کراسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند