• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 152719

    عنوان: بكرے كے سر میں چوٹ لگنے سے ایک سینگ جڑ سے ہل گیا ہے‏، كیا اس كی قربانی درست ہے؟

    سوال: میں نے ایک بکری کا بچہ ۲نومبر ۲۰۱۶ کو خریدا تھا جس کی عمر اس وقت تقریباً ڈھائی مہینے کی تھی۔ تقریباً ایک مہینے پہلے اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا جس میں اس کے سر میں چوٹ لگنے سے ایک سینگ جڑ سے ہل گیا ہے اور ابھی زخم پوری طرح سے صحیح نہیں ہے ۔ ڈاکٹر کے مطابق چوٹ لگا ہوا سینگ دھیرے دھیرے اوتر جا ئے گاا اور نیا سینگ آجا ئے گا، کیا میں اس بقرے کی قربانی اس سال کر سکتا ہوں؟ جواب کا منتظر ہوں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 152719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1084-1017/sd=11/1438

    اگر سینگ کے جڑ سے ہلنے کی وجہ سے اس کا اثر دماغ تک نہیں پہنچا ہے ، تو حسب شرائط اس بکرے کی قربانی کرنا جائز ہے۔ (قولہ ویضحی بالجماء) ہی التی لا قرن لہا خلقة وکذا العظماء التی ذہب بعض قرنہا بالکسر أو غیرہ، فإن بلغ الکسر إلی المخ لم یجز قہستانی، وفی البدائع إن بلغ الکسر المشاش لا یجزء والمشاش رء وس العظام مثل الرکبتین والمرفقین اہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند