• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 66120

    عنوان: زنا بالجبر کا شریعت میں کیا سزا مقررہے ؟

    سوال: زنا بالجبر کا شریعت میں کیا سزا مقررہے ؟

    جواب نمبر: 66120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 884-868/N=9/1437 زنا مذہب اسلام میں قطعاً حرام وناجائز ہے خواہ زبردستی کیا جائے یا باہمی رضامندی سے، اور دونوں صورتوں میں زنا کی سزا حسب ثبوت وشرائط 100/ کوڑے یا سنگسار ہے، البتہ زنا بالجبر کی صورت میں مجبور کیا جانے والا فریق معذور ہوگا بشرطیکہ وہ آخر تک اس عمل پر راضی نہ ہو اور اپنی استطاعت وطاقت کے بقدر بچنے کی کوشش کرتا رہے، اور زبردستی کرنے والے کا جرم شدید ہوتا ہے؛ اس لیے آخرت میں اس کی سزا سخت ہوسکتی ہے، مستدرک حاکم (۲: ۱۹۸، مطبوعہ: دارالمعرفة بیروت) میں ہے: عن ابن عباس رضي اللہ عنہما قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”تجاوز اللہ عن أمتي الخطأ والنسیان وما استکرہوا علیہ“ وہذا حدیث صحیح علی شرط الشیخین ولم یخرجاہ“ اوردرمختار (مع الشامی: ۶: ۵، ۶ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند میں ہے: والزنا الموجب للحد وطء․․․ مکلف خرج الصبي والمعتوہ ناطق․․․ طائع في قبل مشتہاة حالا أو ماضیا خرج المکرہ اھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند