• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 6217

    عنوان:

    ایک شخص شادی کے بعد زنا کرتا ہے اور اس پر حد جاری ہوتی ہے تو کیا حکومت کے علاوہ کوئی دوسرا اس کو قتل کرسکتا ہے؟ اور یہ بھی معلوم ہے کہ اگر کسی عدالت میں جاتا ہے تو وہ رشوت دے کر رہا ہوجائے گا اور اس کے بعد بھی یہی کام کرے گا تو پھر؟ اور اگر کوئی دوسرا اسے قتل کر دے تو وہ لوگوں کی نظر میں تو مجرم ہے مگر کیا وہ خدا کی نظر میں بھی مجرم رہے گا یا نہیں ؟ کیوں کہ وہ شخص فتنہ ہے اور ہمیں تو حکم ہے کہ برائی کو ہاتھ سے روکنے کی طاقت رکھتے ہو تو اسے روکو۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1104=1456/ ھ

    جب اس کو قتل کرنے کا حق شرعاً و قانوناً نہیں ہے تو اس کواقدام علی القتل کرنا بھی تو بڑا جرم اورعظیم فتنہ ہے پس وہ عنداللہ بھی مجرم ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند