• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 48633

    عنوان: کیا زنا بالجبر کو فساد فی الارض یا حرابہ قرار دیا جاسکتا ہے؟ کیا اسلامی تاریخ میں کبھی زنا بالجبر کے مجرم کو حرابہ کے تحت سزا دی گئی ہے؟

    سوال: کیا زنا بالجبر کو فساد فی الارض یا حرابہ قرار دیا جاسکتا ہے؟ کیا اسلامی تاریخ میں کبھی زنا بالجبر کے مجرم کو حرابہ کے تحت سزا دی گئی ہے؟

    جواب نمبر: 48633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1424-1421/N=12/1434-U زنا بالجبر بلاشبہ فساد فی الارض کے قبیل سے ہے البتہ شریعت میں زنا اور قطع طریق (محاربہ للہ والرسول) کے احکام میں کافی فرق ہے، کتب فقہ میں دونوں کے مفصل احکام موجود ہیں، آپ ان کا مطالعہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند