• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 2295

    عنوان:

    ایک بہت اہم مسئلہ ہے جس پر پورے محلہ میں کشیدگی ہے؛ اس لیے اس کا جواب جلد دیں ، مہربانی ہوگی۔مسجد کے دادر ہیں جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ کام کرواتے ہیں جو ایک عورت کے ساتھ ہوتا ہے، مطلب یہ کہ وہ کام جو لوط علیہ السلام کی قوم میں عام ہوگیا تھا۔ چشم دید گواہ ہیں۔ تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ وہ مسجد میں بھی آتے ہیں ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوى: 882/ب=826/ب

    جہاں تک قوم لوط کے فعل میں ملوث ہونے کا مسئلہ ہے تو اس کی خباثت اور حرمت میں کوئی کلام نہیں۔ ہر ایک جانتا ہے۔ اب رہا آگے کا مسئلہ تو آپ حضرات کا فرض ہے کہ اسے نرمی اور محبت و پیار سے سمجھائیں، کیا عجب ہے کہ کل یا پرسوں آپ حضرات کے سمجھانے سے وہ اپنے فعل بد سے سچی پکی توبہ کرلے۔ اب رہا اس کا مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے آنا تو اس کام سے کسی مسلمان کو روکنا جائز نہیں۔ بہت ممکن ہے کہ نماز پڑھنے کی برکت سے اس جا یہ عیب دور ہوجائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند