• معاملات >> حدود و قصاص

    سوال نمبر: 170235

    عنوان: اکسیڈنٹ میں ڈرائیور پر کفارہ ہے یا نہیں؟

    سوال: محترم مفتی صاحب ایک گاڑی کا ٹائر پٹ گیا جس کی وجہ سے گاڑی نے دوسری گاڑی کو ٹکرماردی جس کی وجہ سے دوسری گاڑی میں سوار دو بندے انتقال کر گئے تو اب ڈرائیور پر کفارہ ہے کہ نہیں؟اگر ہے تو دوکفارے ہیں یا ایک؟

    جواب نمبر: 170235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 888-724/B=08/1440

    گاڑیوں کی یونین بنی ہوتی ہے، یہ مسئلہ ان کے پاس لے جائیں ان کے آدمی اس حادثہ کی پہلے پوری تحقیق کریں گے، اس کے بعد جو تاوان مقرر کریں اس کے مطابق عمل درآمد کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند