• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 737

    عنوان: کیا یہ قسم کھانا کہ میں ملکہٴ کناڈا اور ان کے وارثین و خلفاء کا وفادار رہوں گا؟

    سوال:

    میں ایک پاکستانی مسلمان ہوں۔ میں نے کناڈا میں شہریت کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔ اس سلسلے میں مجھے درج ذیل قسم کھانی پڑے گی: میں قسم کھاتا ہوں کہ میں عزت ماب ملکہ الزبتھ دوئم ، ملکہٴ کناڈا اور ان کے وارثین و خلفاء کا وفادار رہوں گا اور ان کے تئیں سچے خلوص کا اظہار کروں گا۔ نیز،میں قسم کھاتا ہوں کہ میں وفاداری کے ساتھ کناڈا کے قوانین کی پاسداری کروں گا اور کناڈا کا شہری ہونے کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دوں گا۔

     

    درج بالا قسم کی روشنی میں مجھے ملکہ کی وفاداری و فرماں برداری کی قسم کھانی پڑے گی جب کہ ایک مسلمان صرف اللہ کا فرماں بردار ہوتا ہے۔ کناڈا کی ملکہ کی طرف سے شراب، فحاشی، قمار و سود وغیرہ کی اجازت ہے، جب کہ اسلام میں یہ امور حرام ہیں۔ ہمیں درج بالا قسم زبانی اور تحریری طور پر لینی ہے۔ بلا یہ حلفیہ بیان دیے ہوئے میں شہریت نہیں پاسکتا ہوں۔ براہ کرم، اس سلسلے میں شرعی حکم سے مطلع فرمائیں۔

    جواب نمبر: 737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 584/ب=553/ب)

     

    وفادار ہوں گا کا مطلب اس کی غداری نہ کرنا اور بغاوت نہ کرنا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند