• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 639

    عنوان: میں صحبت کرنے میں بہت جلدی فارغ ہوجاتا ہوں ، کیا اس کا کوئی روحانی علاج ہے؟ساتھ ہی کوئی حکمت کا علاج بھی بتائیں۔

    سوال:

    (1) جب میں وضو کررہا ہوتا ہوں تو اس دوران بھی مجھے پیچھے سے ریاح خارج ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ کیا مجھے پھر سے وضو کرنا چاہیے؟ کبھی کبھی تو بار بار ایسا ہوتا ہے۔

    (2) کیا یہ اسپرے والے پرفیوم (اسپرٹ والے) لگانا جائز ہے یا نہیں؟

    (3) میں صحبت کرنے میں بہت جلدی فارغ ہوجاتا ہوں ، کیا اس کا کوئی روحانی علاج ہے؟ ساتھ ہی کوئی حکمت کا علاج بھی بتائیں۔

    والسلام

    جواب نمبر: 639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 154/د=155/د)

     

    (1) وضو کرنے کے دوران ریاح خارج ہوجانے سے وضو نہیں ہوتا پھرسے وضو کرنا ضروری ہے اگر بار بار ایسا ہوتا ہے تو بھی وضو پھرسے کرنا ضروری ہے البتہ اگرآپ کو ایسا کوئی عارضہ لاحق ہوگیا ہے کہ 5/10/ منٹ بھی آپ کا وضو باقی نہیں رہتا، تو اس کی تفصیل لکھ کرمسئلہ دوبارہ معلوم کریں۔

    (2) اسپرے پرفیوم جو باہری ممالک سے آتے ہیں اس میں شامل ہونے والی اسپرے (الکوہل) انگور کهجور وغیرہ سے بنی ہوتی ہے اس کا ایک قطرہ بھی استعمال کرنا جائز نہیں ہے اور یہ بالاتفاق حرام ہے۔ جو اسپرے آلو گیہوں وغیرہ سے بنتی ہے اس میں اختلاف ہے. نمازی آدمی کو ایسا اسپرے لگانے سے بچنا چاہئے کیوں کہ اسپرے کرنے میں کبھی مقدار زیادہ بھی ہوسکتی ہے جس سے نماز مشتبہ ہوجائے گی۔

    (3) یہ جسمانی واعصابی کمزوری کی بات ہے انسانوں کے قویٰ مختلف ہو تے ہیں آپ اس کا زیادہ احساس نہ کریں تسلی کے لیے چاہیں تو کسی اچھے حکیم سے مشورہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند