• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 622

    عنوان:

    کیا کسی امام نے تینوں پہلے خلفاء اور دو امہات الموٴمنین کو منافق و منافقہ کہا ہے؟ 

    سوال:

    کیا کسی امام نے تینوں پہلے خلفاء اور دو امہات الموٴمنین کو منافق و منافقہ کہا ہے اور انھیں اسلام کا خفیہ دشمن گرداناہے؟ یا اپنے لوگوں کو بتایا ہے کہ موٴمنین و موٴمنات کے لیے یہ سعادت کی بات ہے کہ صاف الفاظ میں ان تمام پر مستقل لعنت بھیجیں؟ اگر ہاں تو وہ روایات کیا ہیں اور تاریخ و حدیث کی کن کتابوں میں یہ روایات موجود ہیں؟ نیز، ان روایات کے استناد کا معیار کیاہے؟

    ائمہ کی وہ احادیث و روایات جو تاریخ کی کتابوں میں پائی جاتی ہیں، ان کی علوم حدیث اور اسماء الرجال کے مطابق کیا حیثیت ہے؟ کیا یہ احادیث اور تاریخی روایات مستند اور صد فی صد صحیح سند کے ذریعہ نقل ہوئی ہیں؟ کیا جملہ راوی صد فی صد صحیح ہیں؟ کیا کسی امام خصوصاً سیدنا حضرت امام جعفر صادق نے کوئی کتاب لکھی ہے؟ پھریقین سے کوئی یہ کیسے معلوم کہہ سکتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اولین اہل بیت کا اصل مسلک کیا تھا یعنی تمام اماموں اور امام زادوں کا؟ ان سوالات کا جواب دینے کے لیے میں آپ کا انتہائی شکر گزار ہوں گا۔

    والسلام

    جواب نمبر: 622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 147/د=141/د)

     

    آپ کی مراد امام سے کون سے امام ہیں؟ خلفاء راشدین-رحمهم الله- اور امہات المومنین-رضي الله عنهن- کے بارے میں اس طرح کی گستاخی تو ایک مسلمان بھی نہیں کرسکتا اور اگر کرتا ہے تو اس کے سلب ایمان کا خطرہ ہے۔ اور جو دائرہ ایمان سے خارج ہیں، ان کی بات کا کیا اعتبار، انہوں نے تو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نہیں چھوڑا، تو اگر خلفاء راشدین یا امہات المومنین کے بارے میں اس طرح کی ہفوات کہی ہیں تو اپنی عاقبت برباد کی ہے۔ حضرات صحابہ کرام، تابعین عظام، اور بالخصوص اہل بیت اطہار سے اس طرح کی کوئی روایت منقول نہیں ہے روافض نے اپنے ائمہ کی طرف منسوب کرکے بعض اتہامات صحابہ کرام پر لگائے ہیں جو ان کی الزام تراشی اور خانہ ساز روایتیں ہیں جن کا روایت اور درایت کے لحاظ سے کوئی درجہ نہیں ہے اور نہ ہی حدیث و تاریخ کی کسی مستند ومعتبر کتاب میں اس طرح کی روایات پائی جاتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند