• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6138

    عنوان:

    میں نے چار مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ہے۔ ایک مرتبہ ان (حضور صلی اللہ علیہ وسلم)کے پہلے موسی علیہ السلام کو دیکھا، ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابراہیم علیہ السلام کو اور دیگر انبیاء علیہم السلام کو دیکھا، ایک مرتبہ ان کے ساتھ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کو دیکھا اور ایک مرتبہ حضرت جی رحمة اللہ علیہ کو دیکھا۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان مبارک سے نصیحت کی تو باقی مرتبہ اشارتاً۔ بہرحال نصیحت سناتے، مستحب اور دعوت کی محنت او رمرکز نظام الدین کی لائن سے تھی۔ کیا واقعی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی دیکھا تھا،۔۔۔؟؟

    سوال:

    میں نے چار مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ہے۔ ایک مرتبہ ان (حضور صلی اللہ علیہ وسلم)کے پہلے موسی علیہ السلام کو دیکھا، ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابراہیم علیہ السلام کو اور دیگر انبیاء علیہم السلام کو دیکھا، ایک مرتبہ ان کے ساتھ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کو دیکھا اور ایک مرتبہ حضرت جی رحمة اللہ علیہ کو دیکھا۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان مبارک سے نصیحت کی تو باقی مرتبہ اشارتاً۔ بہرحال نصیحت سناتے، مستحب اور دعوت کی محنت او رمرکز نظام الدین کی لائن سے تھی۔ کیا واقعی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی دیکھا تھا ، کیوں کہ صرف پہلے خواب ہی میں ان کی پہچان بتائی گئی تھی۔ کچھ عالم کہتے ہیں کہ واقعی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو دیکھا تو ایک عالم کہتے ہیں یہ کوئی اور ہیں، اور ایک عامل عالم کہتے ہیں یہ جنات کا اثر ہے وہی سب دکھاتی ہے جو مجھ پر عاشق ہے۔ جب بھی میں نے عمل میں کمزوری پائی تب تب اشارتاً یا کسی بزرگ کو خواب میں دیکھ کر یا خواب میں کسی اشارے سے اس کمزوری کے بارے میں بتلایا گیا۔ آخر ماجرا کیا ہے۔ کیا واقعی میں کوئی جنات یہ سب کرواتاہے۔ اور بار بار کے ان خوابوں کا کیا مطلب ہے؟ کیا ان خوابوں میں بتائی باتوں پر عمل نہ کرنے سے میری سخت پکڑ کی جائے گی؟

    (۲) میں ایک لڑکی کو چاہتا تھا ۔اس سے نکاح کے متعلق میں نے استخارہ کیا تھاجس میں سفید رنگ دیکھاتھا اور کسی مصلحت کی وجہ سے بارہ مرتبہ استخارہ کیا اور ہر مرتبہ سفید یا ہرا رنگ ہی دیکھا، مگر ایک مفتی صاحب کے فتوی کی وجہ سے آگے بات نہیں کی اوراس لڑکی کا نکاح کسی اور کے ساتھ ہوگیا۔ اور پھر غمگینی کی حالت میں تھا کہ تین مرتبہ الگ الگ روز خواب دیکھے جس میں اسے واپس میرے نکاح میں دینے کی بات کی گئی تھی۔ سوال یہ ہے کہ اللہ کا تو ارشاد ہے جو کام استخارہ سے کیا جائے اس میں اللہ جل شانہ پورا فرماتے ہیں پھر میں بھی اپنی ذاتی غرض سے نہ رکاتھا، پھر یہ کیسے ہوا۔

    جواب نمبر: 6138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1099=1413/ ھ

     

    (۱)حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور دیگر انبیاء علیہم السلام کی خواب میں زیارت جنات کا اثر نہیں بلکہ حقیقت ہے اور تعبیر اس کی یہ ہے کہ مرکزِ تبلیغ بنگلہ والی مسجد دلی سے جو کچھ دینی خدمت انجام دی جارہی ہے وہ عنداللہ مقبولیت کے اعلی درجہ پر ہے نیز ذمہ دارانِ مرکز پوری سعی کرتے ہیں کہ جو کچھ کام ہو وہ اصول کے مطابق اخلاص کے ساتھ اورحکمت و بصیرت سے ہو، یہ تعبیر ہے اور اشارہ اس طرف بھی ہے کہ آپ اگر اخلاص سے جماعت کے کام میں لگے رہے تو ان شاء اللہ بیحد فائدہ ہوگا۔

    (۲) آپ نے استخارہ کا جو مطلب سمجھا ہے وہ شرعی اعتبار سے درست نہیں ہے۔ بہشتی زیور اورامدادالفتاوی میں اگر اس کے متعلق مضمون کو بغور کئی بار مطالعہ کرلیں تو بہتر ہوگا پھر کچھ اشکال رہے تو لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند