• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6014

    عنوان:

    تقریباً آج سے بارہ سال پہلے میں نے ایک خواب دیکھا تھا۔ ریگستان ہے اس میں ایک خیمہ لگاہوا ہے۔ میں بھی وہاں ہوں․․․․․․․․ میں دیکھتا ہوں کہ اس خیمہ سے دورکچھ غیر مسلم عورتیں اس خیمہ کی طرف دیکھ رہی ہیں اورکہہ رہی ہیں کہ فلم کی شوٹنگ ہے۔ مگر میں جب تک اس خیمہ کے پاس پہنچتا ہوں تومیرے سامنے ایک ساٹھ سال کی عمر کے آدمی ،سر پر عمامہ ، ہاتھ میں عصا اور سفید لباس پہنے ہوئے رو رہے ہیں۔ میرے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ وہ مجھ سے روتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میری سنتوں کو اپناؤ میری سنتوں کو اپناؤ۔ یہ ہو بہو وہی لفظ ہیں جوآپ (حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم) کے منھ سے نکلے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے اورمیں نے میری ماں سے یہ بات بتائی۔مگر میری ماں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تجھ جیسے کے خواب میں نہیں آئیں گے۔ اس خوا ب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 000=000/ ھ

    ماشا ء اللہ خواب بہت عمدہ ہے، دنیا و آخرت کے عذاب و وبال سے نجات اورظاہری و باطنی فتنوں سے حفاظت سنتوں کے اپنانے میں ہی منحصر ہے۔ حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم روکر یہ ارشاد فرماتے ہیں اس سے اشارہ اس طرف ہے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم تو امت پر انتہائی شفیق ہیں مگر امت کو جو کچھ شریعت مطہرہ کے احکام پر عمل کرنے میں توجہ کرنی چاہیے اس میں بہت ہی سستی و کاہلی ہے۔ اللہ پاک جمیع اہلِ اسلام پر خصوصی رحمت نازل فرمائے۔ آمین!

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند