• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 566

    عنوان: خواب دیکھ رہا ہوں کہ: جن میں میں پاخانہ کرتا ہوں اور اکثر لوگ دیکھ رہے ہیں ....

    سوال:

    محترم میں گزشتہ کئی ماہ سے ملتے جلتے خواب دیکھ رہا ہوں کہ: جن میں میں پاخانہ کرتا ہوں اور اکثر لوگ دیکھ رہے ہیں، اسی طرح بیت الخلاء گندگی سے بھرے ہوئے دیکھے ہیں، میں پاخانہ کرنا چاہتا ہوں مگر بیت الخلاء کی گندگی کی وجہ سے نہیں کرپاتا۔ مہربانی فرماکر تعبیر سے مطلع فرمائیں۔

    جزاک اللہ

    والسلام

    جواب نمبر: 566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 756/هـ=530/هـ)

     

    اللہ پاک آپ کو دنیاوی امورِ فاسدہ سے نجات دینا چاہتا ہے مگر خواہشاتِ نفسانی مزاحمت کرتی ہیں، یہ تو تعبیر ہے اور نصیحت کی طرف بھی اشارہ ہے کہ خواہشاتِ نفس کو مغلوب اور تقاضائے شریعتِ مطہرہ کو غالب کرنے کی ضرورت ہے اس کے لیے ہرمعاملہ میں اتباعِ سنت اور کسی شیخ کامل کی ہدایات پر عمل کرکے زندگی سنوارنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند