• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5453

    عنوان:

    میں اپنے آپ کو اکثر خواب میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ (۲) میں اکثر قرآن پاک کی تلاوت تفسیر کے ساتھ کرتا ہوں یا فضائل اعمال پڑھتا ہوں۔ جب میں نے سورہ طہ پڑھا تب خواب میں سارا واقعہ ساتھ میں حضرت موسی علیہ السلام کو دیکھا۔ پھر ایک دن حضرت کعب رضی اللہ عنہ کاواقعہ پڑھا تب پھر دیکھا کہ کوئی عورت مجھ سے کہتی ہے تمہاری بھی دعا قبول ہوگی پھر وہ چلی جاتی ہے۔ میں پوچھتا ہوں یہ کون ہیں کوئی کہتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا ہیں۔ (۳) اکثر جو میں پڑھتاہوں وہ دیکھتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 950=950/ ھ

    ماشاء اللہ سب اچھے خواب ہیں، آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے لیے خواب میں بشارت ہے کہ نیک اعمال عند اللہ قبول ہو رہے ہیں، بس ترک معاصی میں اور مضبوط قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند