متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 5343
عصر جدید میں جرائم کی تفتیش اور ثبوت جرم کے لیے جو ذرائع اور وسائل ایجاد ہوچکے ہیں مثلاً پوسٹ مارٹم، فنگر پرنٹ وغیرہ کیا صرف ان کی بنیاد پر شریعت میں فیصلہ کرنے کی گنجائش ہے؟
عصر جدید میں جرائم کی تفتیش اور ثبوت جرم کے لیے جو ذرائع اور وسائل ایجاد ہوچکے ہیں مثلاً پوسٹ مارٹم، فنگر پرنٹ وغیرہ کیا صرف ان کی بنیاد پر شریعت میں فیصلہ کرنے کی گنجائش ہے؟
جواب نمبر: 534301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 791/ ھ= 597/ ھ
جب ضرورت پیش آئے تو شرعی حکم پیش آمدہ معاملہ میں مقامی علمائے کرام اصحابِ فتویٰ حضرات سے معلوم کرکے عمل کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بیوی کو خواب میں برے ماحول میں دیکھنا
1491 مناظرمیں نے ایک کتاب میں استخارہ کا طریقہ پڑھا کہ اس کوسات دن کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ اس کو ایک دن میں بھی کرسکتے ہیں۔ میں نے گزشتہ رات استخارہ کیا اور خواب میں مٹھائی( برفی اور بڑی سائز کے لال لڈو)دیکھے جو کہ بالکل گول نہیں تھے یعنی عام شکل سے مختلف تھے۔نماز کے بعد میں نے برفی اور لال لڈو سے ایک ٹکڑا لیا ۔ لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس رات میں پاک نہیں تھا۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
2470 مناظرگذشتہ دنوں سے میں اپنی والدہ کے متعلق کچھ خواب دیکھ رہا ہوں ۔ بیدار ہونے کے بعد بڑی تکلیف دہ صورت حال ہوتی ہے، مجھ میں خوف اور سینے میں درد کا احساس ہوتا ہے ...
2046 مناظرچند دنوں سے کچھ عجیب سے پریشان کرنے والے خواب دکھائی دے رہے ہیں۔ میری زوجہ امید سے ہیں اور ابھی آدھا وقت گزرا ہے۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ وہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کروانے گئی ہیں اور ڈاکٹر اس کو تکلیف کی دوائی دینے کی کوشش کرتی ہے تاکہ ڈلیوری ہوجائے میں یہ سوچ کر پریشان ہوتا ہوں کہ ابھی تو پانچ مہینے پورے ہونے والے ہیں یہ ابھی سے اس قسم کی حرکت کیوں کررہی ہے۔ دو دن پہلے خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے والد کے کزن ریحان قید خانے میں بند ہیں، وہ قید خانہ چلتے بازار میں ہے اور باہر کچھ اس طرح کی عبارت لکھی ہوئی تھی کہ یہ زانی کی سزا ہے اور رزق کی تنگی اس وجہ سے ہوئی ہے اور کچھ رشتہ دار اس قید خانہ کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پھر ان کے والد کو دیکھتا ہوں۔
1729 مناظرتہجد
کے بعد میں تھوڑی دیر کے لیے سو گیا اور ایک خواب دیکھا۔ میں نے آسمان میں ایک
خوبصورت مکان دیکھا (جو کہ روشنی اور رنگوں سے بھرا ہوا تھا جس کا کسی چیز سے
موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے)۔ اس کے بعد سورج نکلنے کے بعد اپنے خواب میں میں نے وہ
مکان بغیر روشنی کے دیکھا۔اس وقت تک میں بیدا رہوگیا او ریہ فجر کا وقت تھا۔ برائے
کرم اس کی تعبیر بتائیں۔
میں
ایک خواب تقریباً سات آٹھ مرتبہ دیکھ چکا ہوں۔ میں ہوائی جہاز کو گراتا ہوں او
رتباہ ہوتے دیکھتاہوں اپنے گھر کے آس پاس لیکن کسی کو کچھ نہیں ہوتا۔ جتنی دفعہ میں
نے خواب دیکھا جگہ مختلف ہوتی تھی۔ (۲)دوسرا
خواب میں نے دیکھا کہ میں اپنے ابو جان کو ملنے کے لیے مکہ جاتاہوں وہ ان دنوں حج
کے لیے گئے ہوئے تھے، جمعہ کا دن تھا او رخطیب صاحب خطبہ دے رہے تھے میں بھی وہاں
بیٹھ کر خطبہ سنتا ہوں ۔ میرے ابو مجھے بتاتے ہیں کہ ہر جمعہ کو یہاں ایک صحابی
آتے ہیں جمعہ کے بعد ،لیکن ان کو کبھی کسی نے دیکھا نہیں کیوں کہ وہ نقاب پہنے
ہوتے ہیں۔ میں دل میں سوچتا ہوں کہ آج میں نے ان کو دیکھنا ہے اس لیے میں پہلی صف
میں کھڑا ہوجاتا ہوں او رجیسے ہی نماز ختم ہوتی ہے میں بھاگ کر اس کمرے میں چلا
جاتا ہوں جو محراب کے پیچھے ایک پرانا حجرہ ہے جس میں وہ آکر بیٹھتے ہیں۔ میں صرف
اکیلا داخل ہوتا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد وہ داخل ہوتے ہیں ان کے چہرے پر نقاب ہوتا ہے
ان کے ساتھ ایک اور آدمی بھی ہوتا ہے وہ آکر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں جو آدمی ان کے
ساتھ آتا ہے وہ ان کے پاؤں دبانا شروع کردیتا ہے میں بھی ان کے سامنے زمین پر بیٹھ
جاتا ہوں۔ ....
دو دن پہلے میں نے ایک خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ میں ایک پورا سفید رنگ کالباس پہنے ہوئے ہوں۔میرے والد صاحب کار میں میرا انتظار کررہے تھے ، لیکن قبل اس کے کہ میں کار تک پہنچ سکوں اور اس میں بیٹھ سکوں وہ مجھے چھوڑ دیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیر بیان کریں۔