• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5171

    عنوان:

    ایک عرصہ سے دارالافتاء دیوبند اہل سنت والجماعت کی ویب سائٹ سے مستفید ہورہا ہوں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ پہلی دفعہ سوال پوچھ رہا ہوں ان شاء اللہ آپ مجھے جواب عنایت فرمائیں گے۔ (۱) طاغوت کی تعریف کیا ہے؟ کیا طاغوت سے کفر ایمان کی بنیادی شرط ہے؟ اگر ہے تو اس کفر کی عملی صورت کیا ہے؟ کیا طاغوت مسلمان ہوسکتا ہے؟ اور کیا غیر اللہ کا قانون نافذ کرنے والا حکمراں طاغوت ہے؟ جواب دیتے وقت ائمہ اہل سنت والجماعت کے فہم کو ضرور مد نظر رکھئے گا (یاد رہے کہ میرا سوال پاکستانی گورنمنٹ کے تناظر میں ہے)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 495/ ب= 605/ ب

    ہرسرکشی کرنے والے اور حد سے تجاوز کرنے والے کو اور جو گمراہیوں کی جڑ ہو اس کو طاغوت کہتے ہیں۔ شیطان، کاہن، ساحر، اور جن، انسان اور بت میں سے جس کی عبادت کی جائے وہ بھی طاغوت میں داخل ہے۔ (المعجم الوسیط: ج۲ ص۵۵۹) اس تفصیل کے بعد اس کا مصداق آپ خود متعین فرماسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند