• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5082

    عنوان:

    مجھے ایک خواب کی تعبیر درکار ہے۔ میں نے استخارہ کیا اور میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص کی ماں میرے پاس آتی ہے اور مجھ سے کچھ پوچھتی ہے،ایسا لگتا ہے کہ میں اس سے پہلی مرتبہ ملاقات کررہی ہوں۔ اس کے بعد وہ شخص سفید کپڑے میں بذات خود میرے پاس آتا ہے، اور میں اس سے پوچھتی ہوں کہ کیا وہ خوبصورت عورت تمہاری ماں تھی وہ ہاں میں جواب دیتا ہے۔ اس کے بعد میں اپنے قرآن کے استاد کے پاس جاتی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں خواب میں استخارہ کررہی تھی اور میں اس کے پاس تعبیرکے لیے گئی تھی۔ برائے مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتائیں۔ 

    سوال:

    جواب نمبر: 5082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1190=1190/ ھ

    خواب میں ماشاء اللہ تعبیر معلوم کرنے کا موقعہ بھی تجویز ہوگیا، مذکور فی السوال قرآنِ کریم کے استاذ صاحب سے تعبیر معلوم کرلیں، وہ ان شاء اللہ عمدہ تعبیر دیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند