• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4887

    عنوان:

    میں کئی سالوں سے مسلسل لیور کی خرابی اور بہت سی دوسری بیماریوں کابغیر طبی علامت کے شکار ہوں۔مجھے ایک راقی نے مشورہ دیا کہ میری یہ حالت جن کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔ میں پریشان ہوں کہ آیا ان خوابوں میں سے کوئی میری حالت سے تعلق رکھتا ہے؟میں آپ کی تعبیر کے لیے ممنون و مشکور ہوں گی۔ (۱)خواب میں خلاف معمول طریقہ پر بڑی سائز کے ہرے رنگ کے سانپ دیکھنے کا کیا مطلب ہے؟سانپ میرے مطبخ میں تھا یہ دوستانہ لگ رہا تھا اورمیں اس کی پیٹھ تھپ تھپا رہی تھی۔ (۲)میں نے ایک خواب دیکھا جس میں ایک بچھو اور تین بلیاں میرے مطبخ میں چھپی ہوئی تھیں۔ ایک بلی نے میرے اوپر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ (۳) میں نے کچھ خواب دیکھا جس میں کوئی بری روح میرے اوپر حملہ کررہی تھی اور میں اس کو اپنے گھر سے بھگانے کے لیے حملہ کررہی ہوں۔ ان تمام خوابوں کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4887

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1371/ ھ

    (۱) حلال مال ان شاء اللہ ملے گا۔

    (۲) شہوات نفس اورشیاطینی اثرات غلبہ جمانا چاہتے ہیں، عبادات و طاعات میں اہتمام اورترکِ معاصی سے اس غلبہ کو دور کیا جاسکتاہے۔

    (۳) اس کی تعبیر بھی مثل ۲ کے ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند