• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4814

    عنوان:

    میں نے خواب میں اپنے چچا کو دیکھا جو کہ اب زندہ نہیں ہیں۔ خواب کے اندر میں سائیکل پر ہوں اورروڈ پر غلط راستہ پر جارہا ہوں یعنی مخالف سمت میں جس میں ٹریفک میری جانب آرہا ہے۔ میں ان کو دیکھتا ہوں اور وہ ناراض ہیں اور میں ان کو نظر انداز کردیتا ہوں۔دوبارہ میں ان کو دیکھتا ہوں اورمیں اپنے سالے کو اپنے ساتھ لے جارہا ہوں،وہ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ کیوں تم غلط سمت میں جارہے ہو، اور تم کیوں اپنے سالے کو لے جارہے ہو، اس کو تمہیں لے جانا چاہیے کیوں کہ اس کی بہن تمہارے گھر میں ہے ، اس طرح کی چیزیں مت کرو جو کہ مناسب نہیں ہے اورتم پرانی مسجد کے علماء سے پوچھ سکتے ہو جو آپ کی رہنمائی کریں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1377/ ھ

    نفس وشیطان ہوی و ہوس عقیدہ و عمل میں گمراہی کی طرف آ پ کو کھینچ رہے ہیں اور اس بلا و مصیبت سے نجات اہل حق علماء کرام کی ہدایات پر عمل کرنے سے ممکن ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند