• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4691

    عنوان:

    میں نے دومہینہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا وہ یہ تھا کہ ایک بہت اونچی قبر ہے، لوگ وہاں پر کھڑے ہیں۔ میں نے پوچھا یہ کس کی قبر ہے تو اس نے بتایا کہ یہ حضرت زین العابدین کی قبر ہے۔ میں وہاں سورہ فاتحہ اور قل پڑھ کر جانے لگا تو ایک آدمی بولا قبر کی مٹی نرم ہے، تم سائیڈ سے جاؤ، میں جیسے ہی آگے بڑھا میرا ایک پاؤں قبر کے سائیڈ میں چلا گیا۔ وہاں سے مجھے ایک بندے نے اٹھایا۔ یہاں سے واپسی کا راستہ بہت لمبا تھا جوکچی مٹی کی سیڑھی تھی۔ میں نے سوچا کہ میں اڑ بھی سکتا ہوں اس وقت سے اب تک خواب میں اڑتا رہتا ہوں۔میں روزانہ قبرستان میں مردوں پر سورہ مزمل پڑھ کر بخشتا ہوں۔ میں مولانا زکریا کے شاگرد سے بیعت ہوں، مجھے یہ ساری سورتیں زبانی یاد ہیں، میں عصر کی نماز کے بعد سپارہ بھی پڑھتا ہوں۔ آپ مجھے اس خوا ب کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1517=1169/ ھ

    خاندان سادات اور ان میں خصوصی طور پر جو غریب ہوں ان کے ساتھ ہمدردی غمخواری اور جانی مالی خدمت اخلاص سے کیا کریں، ان شاء اللہ اس سے آپ کو دنیاوی اور اخروی بہت فوائد حاصل ہوں گے، اورایصال ثواب کی خاطر جو کچھ کرتے ہیں وہ بہت ٹھیک ہے، اپنے شیخ سے مزید ہدایات لے کر آگے بڑھتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند