• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4615

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ خطرناک سانپ مجھ پر لپٹ رہے ہیں جو بالکل کالے ہیں ،اور دیکھا کہ میرے بالکل سامنے مولانا مفتی شعیب اللہ صاحب مفتاحی (مجاز بیعت مسیح الامہ و خلیفہ مفتی مظفر حسین صاحب رحمة اللہ علیہ) بیٹھے ہیں اور وہ اپنی انگلی کے اشارے سے ان سانپوں کا قتل کررہے ہیں۔ بار بار سانپ لپٹ رہے ہیں اور مفتی صاحب انھیں انگلی کے اشارہ سے قتل کررہے ہیں۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔(اور میں مفتی شعیب اللہ صاحب کا مرید نہیں ہوں بس اپنے شہر کے ہیں اس لیے ان کی تعظیم کرتے ہیں)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 902=923/ د

    باطنی دشمن یعنی نفس و شیطان مبتلائے معصیت کرکے آپ کو دینی نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں مگر اتباع شریعت کے اثر سے وہ ختم ہوجاتے ہیں، پھر نفس شیطان اسیر معصیت کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کسی عمل صالح کی برکت سے غالب نہیں ہوپاتے۔ اس میں اشارہ ہے ترکِ معصیت کے اہتمام اورالتزام شریعت کی دوامی فکر و سعی کی طرف کہ انھیں دونوں امور سے آپ باطنی دشمن نفس وشیطان کے ضرر سے محفوظ رہ سکیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند