• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 415

    عنوان:

    سرمہ لگانے کا سنت طریقہ کیا ہے؟ اور کس وقت لگایا جائے؟کیا ہر روز لگانا چاہیے؟

    سوال:

    سرمہ لگانے کا سنت طریقہ کیا ہے؟ اور کس وقت لگایا جائے؟کیا ہر روز لگانا چاہیے؟

    جواب نمبر: 415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 508/ج=508/ج)

     

    شمائل ترمذی کی روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہررات سوتے وقت سرمہ لگایا کرتے تھے (ص:۴) اور سرمہ لگانے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ ہرآنکھ میں تین سلائی سرمہ لگایا جائے یا دائیں آنکھ میں تین سلائی سرمہ اور بائیں آنکھ میں دو سلائی سرمہ اس طرح لگائے کہ پہلے دائیں میں دو سلائی سرمہ لگایا جائے پھر بائیں آنکھ میں دو سلائی سرمہ لگائے پھر اخیر میں دائیں آنکھ میں ایک بار سرمہ لگائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند