• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3778

    عنوان:

    میں نے مولانا رشید احمد لدھیانوی (دالافتاء، نظام آباد، کراچی) کے آڈیو بیانات میں سنا ہے کہ ہدایہ، قدوری وغیرہ جیسی ہماری کتابوں میں ۲۰ فی صد مسائل امام ابوحنیفہ کے ہیں جب کہ ۸۰ فی صد مسائل قرآن و حدیث سے ہیں۔ کیا یہ یات صحیح ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 462/ د= 418/ د

    مولانا رشید احمد لدھیانوی علیہ الرحمة کے آڈیو بیان کو تحریری شکل میں لاکر دارالافتاء نظام آباد کراچی سے اس بات کی تصدیق کرانے کے بعد کہ یہ مولانا کا بیان ہے، مصدقہ تحریر اپنے سوال کے ساتھ منسلک کرکے یہاں روانہ کیجیے، تو ان شاء اللہ اس کے سلسلہ میں کچھ لکھنا آسان ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند