• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3775

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ اڑ رہا ہوں اورجب نیچے دیکھتا ہوں تو مجھے خوبصورت مناظر جیسے ہری گھاس، بہت پانی وغیرہ دیکھتا ہوں، مجھے اس پرواز میں بہت لطف آرہا ہے، اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ اڑ رہا ہوں اورجب نیچے دیکھتا ہوں تو مجھے خوبصورت مناظر جیسے ہری گھاس، بہت پانی وغیرہ دیکھتا ہوں، مجھے اس پرواز میں بہت لطف آرہا ہے، اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 3775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 472/ د= 428/ د

     

    دنیوی خیر و بھلائی از قسم مال و متاع حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے، نیز دنیا کی رونق و بہار سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنے کو اس کی پرفریب زیب و زینت میں ملوث ہونے سے محفوظ رکھیں گے تو ان شاء اللہ حظ روحانی اور درجات اُخروی حاصل ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند