• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3659

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھا کہ اپنا روپئے سے بھرا تھیلا روڈپر بھول گیا، کچھ دیر کے بعد یاد آیا تو میں لینے گیا اور وہ مجھے مل گیا، اس میں ایک کروڑ روپئے ہیں۔ اچانک میرے بھائی آجاتے ہیں اور ہمارے سامنے سے ہماری بہن بھاگتی جاتی ہے، میں اپنے بھائی کو اسے پکڑنے کے لیے کہتاہوں پر وہ نکل جاتی ہے۔ میں ڈرجاتاہوں ، کوئی مجھے کہتاہے کہ فکر نہ کر ، وہ آجائے گی۔ خواب میں ہی کوئی میرے خواب کی تعبیر بتا تاہے ۔ براہ کرم، میرے خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 698/ ھ= 538/ ھ

    بہن کی تعبیر تقویٰ و فکر آخت ہے اور حاصل تعبیر یہ ہے کہ مال دنیا کی زیادتی و حرص جب آتی ہے تو تقویٰ اور فکر آخرت آدمی سے دور ہوتی چلی جاتی ہے، خواب میں اس پر تنبیہ بہی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند