• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3640

    عنوان:

    گذشتہ دو سالوں میں میں نے بہت سے خواب دیکھا ہے جن میں سے دو خوابوں کی تعبیر کرنا چاہوں گا۔  (۱) میں نے آسمان میں ایک آدمی کو دیکھا جو مجھے ایک پیغام دے رہاتھا ، اس نے یہ تین مرتبہ دہرایا پھر میں نے اپنے سامنے ایک آدمی دیکھا جس کی داڑھی تھی اور بال لمبے تھے اورچہرہ وجیہ تھا۔ (۲) میں نے بہت سے لمبے سانپوں کو دیکھا کہ وہ چاروں طرف سے مجھ پر حملہ کررہے تھے۔ اس کے بعد میں نے آئینہ میں دیکھاکہ میرے سینے پر کچھ کالا سا لکھا ہوا تھا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3640

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 790/ د= 761/ د

    خواب خود موٴثر بالذات نہیں ہوتا یعنی آدمی کسی چیز کو خواب میں دیکھ لے تو بیداری میں ویسا ہو ہی جائے یہ ضروری نہیں ہے بلکہ یہ اثر ہوتا ہے جن حالات اور اعمال میں آدمی رہتا ہے اسی جیسا خواب بھی دیکھتا ہے اور کبھی پراگندہ خیالات ہوتے ہیں ان کی طرف دھیان نہیں دینا چاہیے اگر ایسا کوئی خواب دیکھے اور سوتے میں آنکھ کھل جائے تو لاحول اور استغفار پڑھ لے۔اور اس کو کسی سے ذکر نہ کرے تو اس کا ان شاء اللہ کوئی نقصان آدمی کو نہیں پہنچے گا۔ ہاں اچھے خواب کو بشارت و خوشخبری کہا گیا ہے، پہلے خواب میں وہ شخص کیا پیغام آپ کو دے رہا ہے؟ مذکورہ تفصیل سے اس کا حکم نکالا جاسکتا ے۔ دوسرے خواب میں مخالفین اور حاسدین کی طرف اشارہ ہے جو ان شاء اللہ آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند