• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3639

    عنوان:

    میں عالم ارواح کے بارے میں جاننا چاہوں گا، عالم ارواح میں اللہ تعالی سے جو وعدہ کیا تھا وہ ہمیں یاد کیوں نہیں ہے؟ ہم نے کیا وعدہ کیا تھا؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    سوال:

    میں عالم ارواح کے بارے میں جاننا چاہوں گا، عالم ارواح میں اللہ تعالی سے جو وعدہ کیا تھا وہ ہمیں یاد کیوں نہیں ہے؟ ہم نے کیا وعدہ کیا تھا؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 860/ د= 825/ د

     

    عالم ارواح میں انسان مکلف نہیں تھا اور نہ اس وعدہ کی بنا پر آج کسی بات کا مکلف ہے اس لیے اس کا یاد نہ رہنا موجب حرج نہیں اس وعدہ کا تعلق حق تعالیٰ کی حکمت تکوین سے ہے کہ اس عالم میں فرشتوں کو دکھلانا مقصود ہو کہ دیکھو یہ ارواح اس عالم میں سب کسی طرح یک زبان ہوکر بلیٰ کہہ رہی ہیں، پھر عالم اجساد میں ایمان وعمل کے لحاظ سے کتنے مختلف ہوجائیں گے اس کو بھی دیکھ لینا۔ بعد میں انسان کو اس وعدہ کی یاد دہانی کراتے ہوئے تکالیف شرعیہ کا مکلف کیا گیا۔ تب اس پر تکالیف شرعيه لازم ہوئیں۔ ورنہ بدون انبیائے کرام علیہم السلام کی تذکیری بعثت کے انسان اپنی عقل خداداد اور استعداد فطریہ کی بنا پر توحید باری تعالیٰ کا مکلف تھا۔ خلاصہ یہ کہ عالم ارواح کا وعدہ وعدہٴ تکلیف نہیں تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند