• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3616

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ مولانا محمود الحسن صاحب کی کتاب مرثیہ جو کہ مولانا رشید احمد گنگوہی صاحب کی وقات پر شاید لکھی تھی ۔اس میں ایک شعر ہے خدا ان کا مربی وہ مربی تھے خلایق کے میرے مولا میرے ہادی تھے بیشک سیخ ربانی میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہاں پر خلایق کے مربی اور خدا ان کا مربی سے کیا مراد ہے اور ساتھ میں لفظ میرے مولا میرے ہادی سے کیا مراد ہے امید ہے جواب سے نوازیں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 468/ ھ= 342/ ھ

    (۱) خلائق کے مربی سے مراد یہ ہے کہ حضرت امام ربانی مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ اپنے متعلقین، تلامذہ اور مریدین کی دینی تربیت فرماتے تھے۔

    (۲) خدا ان کا مربی تھا سے یہ مراد ہے کہ قرآنِ کریم حدیث شریف علوم نبوت کی فہم و اشاعت نیز ان کی حفاظت کے سلسلہ میں آپ رحمہ اللہ پر خصوصی فیضان ہوتا تھا۔

    (۳) میرے مولا، میرے ہادی کا مصداق شعر ہذا میں حضرت اقدس امام ربانی مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ رحمة واسعة کی ذاتِ مقدسہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند