• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3574

    عنوان:

    زید کہتاہے کہ اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب عطافرمایاتھا اور تمام مخلوقات سے زیادہ علم عطافرمایاتھا ، وہ یہ بھی کہتاہے کہ اس علم غیب سے مراد اللہ تعالی کا عطاکردہ ہے ، اللہ تعالی کے بتانے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود سے نہیں جانتے تھے اور اللہ تعالی نے زمین وآسمان میں جو کچھ ہے اس کا علم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عطا فرمادیاتھایہ بعض غیوب کی خبر ہے۔ اگر کل کا لفظ استعمال کریں تو یہاں مخلوق کے مقابلے میں کل کا لفظ استعمال ہوگا، خالق کے مقابلے نہیں ، اور کہتاہے کہ اللہ کے علم غیب سے برابری تو دور نبی کا علم غیب اللہ کے علم غیب سے کچھ نسبت بھی نہیں رکھتاہے، کیونکہ نبی کا علم مخلوق ہے اور خالق کااپنا ذاتی ہے۔ جبکہ بکر کہتاہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے علم غیب عطانہیں فرمایاتھا، علم غیب نہ ذاتی ہوتاہے اور نہ عطائی ، اس میں فرق نہیں کرنا چاہئیاور علم غیب صرف اللہ عزو جل شانہ کے ساتھ مخصوص ہے، اللہ تعالی نے اپنے محبوب بندوں کو بھی غیب کا علم نہیں دیتاہے۔ براہ کرم، اس جانب میری رہ نمائی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 626/ ھ= 458/ ھ

    زید بکر سے کہیے کہ وہ اپنی اپنی تقریر کے دلائل و مستدلات کو اپنے اپنے قلم سے لکھ کر آپ کو دیں، آپ ان دونوں کی اصل تحریریں یہاں بھیجیں، تب ان شاء اللہ تفصیل کے ساتھ آپ کی رہنمائی کردی جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند