• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3210

    عنوان:

    باندی کس کوکہا جاتاہے؟ کیا جو گھر میں کھاناوغیرہ پکاتی ہے اسے باندی کہا جاتاہے؟ 

    سوال:

    باندی کس کوکہا جاتاہے؟ کیا جو گھر میں کھاناوغیرہ پکاتی ہے اسے باندی کہا جاتاہے؟ کیا کوئی شخص اپنی باندی سے سیکس کرسکتاہے؟ کیا آجکل باندی بنانا درست ہے؟ کیا اپنی باندی سے ہم بستری کرنے سے پہلے نکاح کرنا ضروری ہے؟ کیا تمام افر اد خانہ کے لیے باندی سے کوئی پردہ نہیں ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 3210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1516/ھ =1188/ھ

     

    اس زمانہ میں باندیوں کا وجود نہیں ہے۔ آج کل کھانا پکانے اور گھریلو ضروریات کی خاطر کسی عورت کو رکھ لیا جائے اور باقاعدہ اجرت کا اس سے معاملہ ہو تو وہ ملازمہ ہے، اس سے جماع اور دواعئ جماع بلکہ بے پردگی حرام ہے۔ البتہ اگر نکاح میں کوئی مانع شرعی نہ ہو اور باقاعدہ نکاح کرلیا جائے تو اس پر بیوی کے احکام لاگو ہوں گے یعنی شوہر کو اس سے جماع وغیرہ سب کچھ درست ہوجائے گا۔ نکاح سے پہلے یا بعد نکاح تمام افراد خانہ کے حق میں وہ محرمات میں سے نہیں ہے البتہ اگر کسی فرد سے محرمیت کا رشتہ یا سبب قائم ہو تو الگ بات ہے اور جب وہ اجنبیہ عورت کے حکم میں ہے تو پردہ کا وجوب بھی ساقط نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند