• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3209

    عنوان: میر ی والدہ نے خواب دیکھاہے کہ میرے والد کے جسم پر کیڑا پھر رہاہے اور جب میری والدہ نے ان کو ہٹانا چاہا تو وہ کیڑا کہنے لگا کہ اس کو اس کے گناہ کی سزا مل رہی ہے...

    سوال: میر ی والدہ نے خواب دیکھاہے کہ میرے والد کے جسم پر کیڑا پھر رہاہے اور جب میری والدہ نے ان کو ہٹانا چاہا تو وہ کیڑا کہنے لگا کہ اس کو اس کے گناہ کی سزا مل رہی ہے، اور اس سے بالکل اگلادن میری والدہ کو پھر خواب آیا کہ میرے والد فلش پر بہہ رہے ہیں اور اپنی فلش میں رکے ہوئے ہیں ، اس پانی میں کھانے کی چیزیں بھی ہیں اور غلاظت بھی، میرے والد کھانے کی چیزیں نکال کر کھڑے ہیں اور غلاظت کو ہاتھ لگا تے ہیں کہ میری والدہ ان کو منع کرتی ہے اور وہ غلاظت کو بار بار ہاتھ لگارہے ہیں جیسے کہ وہ اس کو کھانا چاہ رہے ہیں ۔ بر اہ کر م، اس کی وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 3209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 827/د= 793/د

     

    آپ اورآپ کی والدہ اپنے والد کے لیے ایصال ثواب کا خاص اہتمام کریں، خواہ صدقہ و خیرات کے ذریعہ یا قرآن شریف کی تلاوت کرکے زیادہ سے زیادہ ان کو ثواب پہنچانے کی فکر کریں۔ خواب میں جو کچھ آدمی دیکھتا ہے وہ کبھی پراگندہ خیالات ہوتے ہیں، واقعةً اس کا ہونا ضروری نہیں ہے، لیکن کبھی میت کی بدحالی اور پریشانی کی طرف اشارہ بھی ہوتا ہے، لہٰذا آپ لوگ مذکورہ طریقہ پر ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔ اور خود اپنے ایمان، اعمال، اخلاق کی درستگی کی کوشش کریں، گناہوں سے بالخصوص کبائر سے بچنے کی پوری کوشش اور ذریعہ معاش میں حرام ذریعہ سے بالکلیہ اجتناب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند