• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3187

    عنوان:

    مرثیہ کیا ہوتا ہے اور کیا کسی کے لیے مرثیہ لکھنا جائز ہے؟ 

    سوال:

    مجھے چند سوالات کرنے ہیں: (۱) مریہ کیا ہوتا ہے اور کیا کسی کے لیے مرثیہ لکھنا جائز ہے؟ (۲) کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاکپائے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) لکھنا جائے؟ (۳) آپ نے فتویٰ نمبر 1229/ب =1389/ب میں لکھا ہے: (درج بالا عبارت ملاحظہ ہو) ایسے میں کیا کوئی اپنے آپ کو خاکپائے اہل حدیث عالم کہہ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 3187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 458/ ھ= 94/ تھ

     

    (۱) کسی کی وفات پر مرحوم کے محامد کو اپنے رنج و غم کے ساتھ ظاہر کرنا مرثیہ کہلاتا ہے، مرثیہ کہنا اور لکھنا فی نفسہ جائز ہے۔

    (۲) یہ بھی جائز ہے بلکہ اہل حق کے نزدیک تو اس سے اونچے الفاظ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مقدس کے پیش نظر لکھنا اور بولنا جائز ہیں، مثلاً ارواحنا و آبائنا وأمہاتنا فداہ وغیرہ۔

    (۳) جس عالم کے بارے میں کہنا چاہتا ہے خود اسی عالم سے معلوم کرلے، اس جیسے محبت بھرے جذبات قلب کی عکاسی کرنے والے الفاظ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق اصل ہے، معلوم نہیں کہ جو شخص خاکپا لکھنا چاہتا ہے اس کا مذکور فی السوٴال عالم سے کیا تعلق ہے؟ جذبات اندورنی کے بغیر محض الفاظ کی اس باب میں کچھ وقعت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند