• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 3170

    عنوان:

    میں نے ایک لڑکی کے لیے استخارہ کیا(الحمد للہ ،وہ عالمہ ہے اور میں نے اسے دیکھا ہے) میری ماں نے مجھے استخارہ کرنے کے لیے کہا تھا۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اس کے شہر ایک بس سے جارہاہوں، میری ایک چچی (عمر۸۰، دینی مزاج کی حامل) سواریوں سے پیسے اکٹھاکررہی تھیں، میرے پاس بھی آئیں اور مجھ سے بس کا کرایہ مانگا، ایک کا کرایا ۳۵/ پیسے، اور وہ دو سواریوں کے پیسے مانگ رہی تھیں۔ پہلے میں نے سوچا کہ میں صرف اپنا کرایا ۳۵/ پیسے دیاکرتا تھا اور اب یہ دوسواریوں کا کرایا (میں خود اور دوسرا کوئی اور) اب مجھے دوسواریوں کا کرایا ۷۰/ پیسے دینا پڑے گا ۔ میں چچی کو پانچ پاؤنڈ نوٹ دیتاہوں اور وہ مجھے چار پاؤنڈ اور ۳۰/ پیسے واپس کرتی ہیں ۔ انہوں نے دوسواریوں کا کرایالیا پھر میں نے ایک لڑکی دیکھی ، مجھے معلوم نہیں وہ کون تھی، سر سے پیر تک سفید کپڑے میں ملبوس تھی۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 214/ ھ= 156/ ھ

    اگر والدہ محترمہ کے حکم سے نکاح کے سلسلہ میں آپ نے استخارہ کیا تھا اور آپ کا اسی دیکھی ہوئی عالمہ لڑکی کی طرف رجحان بھی ہے اور نکاح میں کچھ مانع بھی نہیں ہے تو خواب کی تعبیر یہ ہے کہ نکاح کرلینا چاہیے، سر سے پیر تک ملبوس ہونا دینی حیاء و شرم کی علامت ہے، جس کا سراسر خیر ہونا بالکل ظاہر ہے۔ ان شاء اللہ اس نکاح میں برکت ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند