• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2987

    عنوان:

    براہ کرم، عصر حاضر میں استحسان کے استعمال کی کوئی مثال دیں۔ (۲) عصر حاضر میں مرتد کی سزا کیاہے؟ حنفی نقطہٴ نظر سے وضاحت فرمائیں۔ (۳) آئینہ کے سامنے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    (۱) براہ کرم، عصر حاضر میں استحسان کے استعمال کی کوئی مثال دیں۔

    (۲) عصر حاضر میں مرتد کی سزا کیاہے؟ حنفی نقطہٴ نظر سے وضاحت فرمائیں۔

    (۳) آئینہ کے سامنے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 2987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1313/ب=1198/ب

     

    (۱) مثلاً کسی کی مغرب کی نماز دو رکعت نکل گئی اور صرف ایک رکعت ملی، امام کے سلام پھیرنے کے بعد اس مسبوق نے اس طرح دو رکعت چھوٹی ہوئی ادا کی کہ درمیان میں قعدہ نہیں کیا تو قاعدے کے اعتبار سے تو اسے ہر دو رکعت پر قعدہ کرنا چاہیے تھا۔ اس نے قعدہ نہیں کیا تو بھی اس کی سجدۂ سہو کیے بغیر نماز درست ہوجائے گی۔ یہ درستگی کا حکم استحساناً ہے۔

     

    کسی نے چار رکعت والی نماز میں قعدۂ اولی نہیں کیا اور تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا ، پھر لقمہ ملنے پر وہ قعدۂ اولی کی طرف لوٹ آیا، تو فرض سے واجب کی طرف لوٹ آنے میں نماز فاسد ہوجانی چاہیے؛ مگر استحساناً اس کی نماز درست ہے۔

     

    (۲)  جہاں اسلامی حکومت ہے، وہاں مرتد کی سزا وہی ہے کہ اسے قتل کردیا جائے بشرطے کہ عرض اسلام کے بعد بھی ارتداد سے تائب نہ ہو۔ ہمارے ہندوستان میں اسلامی حکومت نہیں ہے۔

     

    (۳)  درست ہے، نماز ہوجائے گی۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ اس پر کپڑا ڈال دیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند