• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 294

    عنوان:

    حضور کے عالم الغیب ہونے پر بریلوی حضرات سوال میں مذکور حدیث پیش کرتے ہیں کیا وہ صحیح ہے؟

    سوال:

    کہتے ہیں کہ حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ تمہاری عمر کیا ہے، انھوں نے بتایا کہ ایک ستارہ ہے، وہ کروڑوں سال بعد نکلتا ہے، میں نے اسے کئی بار دیکھا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ستارہ میں تھا۔ اس کی روشنی میں بریلوی کہتے ہیں کہ دیکھو حضور عالم الغیب ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالیں اور حدیث کی حالت اور حوالہ بھی بیان فرمائیں۔

    والسلام

    جواب نمبر: 294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 353/ن=325/ن)

     

    بریلوی حضرات سے ہی اس حدیث کی باحوالہ عبارت و سند تحریر کرائیں اور یہ کہ وہ کس طرح اس حدیث سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عالم الغیب ہونے پر استدلال کرتے ہیں؟ ان شاء اللہ اس کے بعد جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند